خورد برد کیس، سرکاری وکیل کو جواب جمع کرانے کا حکم

خورد برد کیس، سرکاری وکیل کو جواب جمع کرانے کا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے 60 کروڑ روپے کی ود ہولڈنگ ٹیکس خورد برد کی نشاندہی پر شہری کو ریوارڈ نہ ملنے کے خلاف دائر درخواست پر۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ایف بی آر کی جانب سے تین ماہ گزرنے کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر ناراضی کا اظہار کیا اور سرکاری وکیل کو اگلی سماعت پر ہر صورت جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری مشتاق احمد کی درخواست پر منگل کو سماعت کی۔ درخواست گزار شہری کے مطابق مارچ 2021 میں خورد برد شدہ رقم ریکور کر لی گئی تھی، لیکن ایف بی آر نے ریوارڈ رولز کے مطابق پانچ فیصد حصہ نہیں دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں