ہسپتالوں کیلئے 200 آئی سی یو وینٹی لیٹرز خرید لیے گئے

ہسپتالوں کیلئے 200 آئی سی یو وینٹی لیٹرز خرید لیے گئے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی سیکرٹری صحت عظمت محمود نے کہا ہے کہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی بہتری کیلئے ایک اور کامیابی حاصل کرلی ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے 1.73 ملین یورو کے 200 آئی سی یووینٹی لیٹرزخرید لئے گئے ہیں۔ جرمنی کی کمپنی لووینسٹین سے الیسا 300 ماڈل کے وینٹی لیٹرزخریدے گئے ہیں۔ فروری میں تمام ٹیچنگ سرکاری ہسپتالوں میں یہ وینٹی لیٹرز بھجوادیئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں