والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبے کا 80 فیصد کام مکمل

والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبے کا 80 فیصد کام مکمل

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کمشنر لاہور زید بن مقصود نے والٹن روڈ تعمیری پیشرفت و ٹائم لائنز جائزہ کے حوالے سے والٹن روڈ پر سائٹ آفس کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سی بی ڈی و نیسپاک افسران نے زیر تعمیر والٹن روڈ ٹائم لائنز پیشرفت بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ والٹن روڈ کی اسفالٹ روزانہ کی بنیاد پر 11سوٹن کے حساب سے کی جائیگی، سٹریٹ لائٹ بجلی کھمبے تیزی سے لگ رہے ہیں، 15سو میٹر روزانہ کیبل نصب ہوگی، والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبہ کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ، مین روڈ مکمل تیار ہے ، گرین بیلٹس پر کام شروع ہے ، والٹن روڈ پر 4.2 کلومیٹر کا ٹرنک سیوریج لائن مکمل،پرانا نالہ کو نئے نالے میں منتقل کر دیا گیا ہے ، والٹن روڈ پر میجر اسحاق شہید فلائی اوور ٹریفک کے لئے فعال ہے ، فلائی اوور 510 میٹر طویل دو لائنز پر مشتمل ہے ۔ کمشنر لاہور نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ والٹن روڈ میڈین میں ہارٹیکلچر ورک کیلئے پی ایچ اے افرادی وسائل میں اضافہ کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں