عید پر سفاری زو اور چڑیا گھروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ

عید پر سفاری زو اور چڑیا گھروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ

لاہور(لیڈی رپورٹر)عید الفظر کے موقع پر لاہور سفاری زو اور چڑیا گھر سمیت صوبے بھر کے وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق لاہور سفاری زو، لاہور چڑیا گھر اور دیگر مقامات پر عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ تیاریوں کا زیادہ تر زور لاہور سفاری پارک پر دیا جا رہا ہے ۔ عید کے دوران سفاری پارک میں وائلڈ لائف سے متعلق آگاہی کے لیے پلے کیا جائے گا اور روزانہ چار شوز منعقد کیے جائیں گے ، جبکہ دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی۔اس بار سفاری پارک میں فوڈ کورٹس کھلی رہیں گی۔ پارک رات گئے تک کھلا رہے گا، جبکہ ضروری مرمت اور دیکھ بھال کا کام بڑی حد تک مکمل کر لیا گیا ہے اور باقی کام وقت کے ساتھ مکمل کر لیا جائے گا۔سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بتایا گیا کہ پولیس کو باضابطہ طور پر درخواست دے دی گئی ہے ، جبکہ ٹریفک پولیس اور ایمبولینس سروسز کی مدد بھی حاصل کر لی گئی ہے ۔ تمام حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں