حنا پرویز بٹ زیاددتی کی شکار خاتون کیلئے سی پی او آفس فیصل آباد پہنچ گئیں

لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ متاثرہ خاتون کی دادرسی کے لیے سی پی او آفس پہنچ گئیں۔
انہوں نے متاثرہ خاتون کو وزیر اعلیٰ کا خصوصی پیغام پہنچایا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ فیصل آباد پولیس نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی میں ملوث دو ملزمان کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ چیئر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کے مطابق علی شیر اور فیصل کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔