میپکو لائنوں ،گرڈسٹیشنوں کی مرمت بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

میپکو لائنوں ،گرڈسٹیشنوں کی مرمت بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

ملتان (خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل چیف انجینئر جی ایس او میپکو ملتان سرکل ملک محمد یوسف نے کہا ہے کہ ٹرانسمیشن لائنوں اور ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

گرڈاسٹیشنوں کی مرمت کا پروگرام بروقت مکمل کیاجائے اور فوری طورپر متاثرہ گرڈسٹیشنوں /فیڈرز سے بجلی کی بحالی مقررہ شیڈول میں یقینی بنائی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار 132KVڈی جی خان سیکنڈگرڈسٹیشن کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے جی ایس او /ایس ایس اینڈ ٹی سٹاف کو ہدایت کی کہ ورک پرمٹ کے مطابق فیڈرز کی لوڈمینجمنٹ کی جائے اور شعبہ آپریشن کے سٹاف کو بھی مطلع کیاجائے ۔ کا م کے دوران سیفٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیاجائے تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچائو ممکن ہوسکے ۔ایڈیشنل چیف انجینئر جی ایس اوملتان سرکل نے سٹاف کے مرمتی پروگرام کا مکمل جائزہ لیا اور ٹرانسمیشن لائن کی بروقت بحالی کی ہدایت بھی کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں