جوہرآباد :کلچرل کمپلیکس عدم توجہی کے باعث کھنڈر بن گیا
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)جوہرآباد کی تاریخی عمارت کلچرل کمپلیکس ارباب اختیار کی عدم توجہی کے باعث کھنڈرات کی شکل اختیار کرنے کے بعد سیوریج کے گندے اور بد بو دار پانی کی لپیٹ میں آ گئی،
جوہرآباد کی آباد کاری کے دوران ناچ گھر کے نام سے تعمیر ہونیوالی اس عمارت کو 20برس قبل زر کثیر خرچ کر کے کلچرل کمپلیکس کے نام سے موسوم کیا گیا تھا، ارباب اختیار نے اس دیدہ زیب عمارت کو اس کے مقاصد کے مطابق کسی ثقافتی تنظیم کے سپرد کرنے کی بجائے محکمہ تعلیم کے حوالے کر دیا اور اس میں کئی برس پرائمری سکول چلتا ریا ، جب سکول کی نئی عمارت تعمیر ہوئی تو یہاں سپورٹس اور تحفط جنگلی حیات کے دفاتر قائم کر دیئے گئے لیکن عمارت کی خستہ حالی کے باعث وہ دونوں دفاتر بھی کہیں اور منتقل ہو گئے اور تہذیبی و ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تعمیر ہونیوالی یہ کھنڈر نما عمارت اپنی کسمپرسی پر نوحہ کناں ہے۔ اور اس کے اطراف میں ڈی ایچ کیو ہسپتال اور خالج ف ٹیکنالوجی کے سیوریج سسٹم لا تمام گنڈا پانی کھڑا ہوا ہے ، جوہپر باد کے سماجی اور عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے استدعا کی ہے کہ اس صورتحال پر فوری توجہ دی جائے اور اس تاریخی عمارت کے تحفظ کیا جائے ۔