تین ماہ گزر گئے ، شاپنگ بیگز کا استعمال نہ رُک سکا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انتظامیہ نے حکومتی احکامات ہواء میں اڑا د ئیے ضلع بھر میں شاپنگ بیگ کا استعمال نہ رک سکا۔۔۔
حکومت پنجاب نے تین ماہ قبل سرگودہا سمیت صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو شاپنگ بیگز کے استعمال پر عائدپابندی پر سختی سے عمل درامد کرانے کی ہدایت کی تھی لیکن انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے تین ماہ گزر جانے کے باوجود سرگودھا میں شاپنگ بیگ کی خرید و فروخت اور استعما ل کا عمل نہ رک سکا دکاندار شاپنگ بیگز کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔