آبیانہ اور تاوان کی عدم ادائیگی پر کاشتکاروں کی گرفتاریوں کا حکم جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ٹیکسز بورڈ آف ریونیو پنجاب نے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں آبیانہ اور تاوان کی وصولی کیلئے انہار اور ریونیو ملازمین پر مشتمل کمیٹیوں کی اب تک کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔
ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنروں پر زور دیا ہے کہ وہ اس اہم ٹاسک کی اونر شپ لیں اور وصولی کو یقینی بنائیں اس کے ساتھ ساتھ آبیانہ اور تاوان کے بقایاجات کی وصولی کیلئے تشکیل کردہ کمیٹیوں کے روزانہ اجلاس کرنے ’ مشترکہ گرداوری کو یقینی بنانے او رفول پروف کراس چیک کرنے ،تاوان ادانہ کرنے والے کاشتکاروں کو گرفتار کروانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق پرانے تاوان کی وصولی او رمشترکہ گرداوری کیلئے ریونیو اور انہار فیلڈ سٹاف کی ٹیمیں تشکیل دینے کے ساتھ ساتھتاوان کی وصولی کیلئے ای بلنگ بھی شروع کی گئی مگر اس کے باوجود صورتحال بہتر ہوئی اور نہ ہی دیئے گئے اہداف کی تکمیل یقینی بنائی جا رہی ہے حکومت نے افسران کو کارکردگی بہتر بنانے اور عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں تادیبی کاروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔