علاقہ کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے درخت لگائے جائیں،مدثر ممتاز ہرل

 علاقہ کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے  درخت لگائے جائیں،مدثر ممتاز ہرل

بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں پریس کا کردار انتہائی اہم ہے کسی بھی مسئلہ کو مثبت انداز میں اجاگر کرنے سے انتظامیہ کو اسے فوری حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

وہ کورس پر روانگی سے قبل بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے ارکان سے گفتگو کر رہے تھے ارکان کلب نے انہیں پھول پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر سب رجسٹرار رانا قمر عباس اور ریونیو آفیسر قیصر عباس جسپال بھی تھے مدثر ممتاز ہرل نے ارکان کلب پر زور دیا کہ وہ قلم کے ذریعہ نوجوانوں میں کھیل کے میدان آباد کرنے فنی تعلیم کے حصول اور شجرکاری کا شعور اجاگر کریں کیونکہ کھیل سے نوجوانوں کا ذہن توانا اور تعلیم کی طرف زیادہ راغب ہوتا ہے جبکہ فنی تعلیم کے بغیر بے روزگاری کا خاتمہ ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ علاقہ کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں