شرح سود برقرار رہے گی یا بڑھے گی؟ نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہوگا

کراچی: (دنیا نیوز) شرح سود برقراررہے گی یا بڑھے گی؟ سٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں نئی مانیٹری پالیسی کا تعین کیا جائے گا۔

سروے رپورٹ کے مطابق 60 فیصد بزنس کمیونٹی نے مانیٹری پالیسی کو برقراررکھنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ 24 فیصد تاجر برادری کی رائے میں شرح سود میں اضافہ ہوگا، جبکہ 10 فیصد نے کمی کی رائے دی۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں شرح سود اس وقت ساڑھے 10 فیصد پر موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں