عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں استحکام

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے کی سطح پر قائم ہے، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے کی سطح پر مستحکم رہا۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ بغیر کسی ردو بدل کے 6588 روپے کی سطح پر موجود ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 4150 ڈالر کی سطح پر برقرار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...