6 اہلکاروں کی شہادت: چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت 11 ملزموں کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں خارج
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، راجن پور میں 6 اہلکاروں کو شہید کرنے پر چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو سمیت دیگر 11 ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔
جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ راجن پور کے کچے کے علاقے میں 6 پولیس اہلکاروں کو شہید، 7 پولیس اہلکاروں کو زخمی اور 24 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے پر چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت 11ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔
عدالت نے 8 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کر دیا۔