بورے والا: باپ کے قتل کا ڈراپ سین، بیٹی ہی ملوث نکلی

بورے والا: (دنیا نیوز) بورے والا کے علاقے فتح شاہ میں پولیس نے قتل کو واردات کا رنگ دینے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ بورے والا کے علاقے فتح شاہ کے نواحی قصبے 465 ای بی کے قریب امیر علی شاہ نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، پولیس نے قتل کو واردات کا رنگ دینے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے آخر کار معمہ حل کر لیا اور مقتول کی سگی بیٹی سعدیہ اور اس کے آشنا وسیم گلزار کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ملزمہ سعدیہ امیر اپنے والد کی نشاندہی اور نقل و حرکت کی انفارمیشن ملزم وسیم کو دیتی رہی، ملزم وسیم 15 کلو میٹر مقتول کا تعاقب کرتا رہا اور بالا آخر 465 ای بی کے قریب امیر علی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔

پولیس نے ملزم وسیم گلزار کے قبضہ سے آلہ قتل پستول اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ مقتول ہماری دوستی میں دیوار بن رہا تھا اور ہم ایک نہ ہو سکتے تھے جس وجہ سے اسے ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنایا اور قتل کو واردات کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں