پڈعیدن میں غربت نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
پڈعیدن: (دنیا نیوز) نواحی گاوں گل محمد بلر میں نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ورثا کا کہنا ہے کہ نوجوان پرویز لوہاچ نے غربت اور بیمار بیٹی کے علاج کے پیسے نہ ہونے پر خودکشی کی ہے۔
نوجوان پرویز لوہاچ نے قریبی درخت میں پھندا ڈال کر مینہ خودکشی کی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کی اور ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردی۔