کوئٹہ میں نادرا کے نئے سینٹرز اور موبائل رجسٹریشن کا افتتاح
کوئٹہ:(دنیا نیوز) ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ نے نادرا کے نئے رجسٹریشن سینٹرز اور موبائل رجسٹریشن کا افتتاح کر دیا۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نادرا کے 21 نئے رجسٹریشن سینٹرز اور 6 نئی موبائل رجسٹریشن وہیکلز کا افتتاح کیا گیا ، صوبے میں نئے رجسٹریشن مراکز کے قیام سے عوام کو رجسٹریشن اور شناختی کارڈ میں آسانیاں میسر آئیں گی،
اس موقع پر وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے عوام کو رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا تھا ، ضعیف العمر افراد اور خواتین کو گھر کی دہلیز پر رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے حصول کی سہولت میسر آئے گی۔
دوسری جانب ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا نادرا کے نئے رجسٹریشن سینٹرز اور ایم آر ویز کی فراہمی پر اظہار اطمینان کیا اور اور وفاقی اداروں کو بلوچستان میں خدمات کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کی ہدایات جاری کیں ۔