خوشی کپور کا خوبصورتی کیلئے ناک اور ہونٹ کی سرجری کرانے کا اعتراف

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اداکارہ خوشی کپور نے اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لیے ناک اور ہونٹ کی سرجری کرانے کا اعتراف کر لیا۔

گزشتہ دنوں ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی جس میں 12 سال کی خوشی کو اپنی والدہ سری دیوی کے ساتھ ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کرتے دیکھا گیا۔

جیسے ہی یہ پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر نظر آئی تو صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے خوشی کپور کو ٹیگ کیا کہ آپ پہلے بہت مختلف تھیں اور اب الگ نظر آتی ہیں، خاص طور پر آپ کی ناک اور ہونٹوں میں بہت تبدیلی آئی ہے۔

اداکارہ نے صارف کو جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے خوبصورتی میں اضافے کیلئے ہونٹ اور ناک کا ٹریٹمنٹ کروایا تھا۔

خوشی کی جانب سے اس اعتراف کے بعد انہیں صارفین کی جانب سے کافی سراہا جارہا ہے۔

صارفین کا خیال ہے کہ اتنی سچائی سے سرجری کا اعتراف کرنے کیلئے مشہور شخصیات کو کافی ہمت کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ اکثر اداکارائیں تو قبول ہی نہیں کرتیں لیکن خوشی نے بڑی آسانی سے اس چیز کا اعتراف کیا ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں