بنگلا دیش کیخلاف اچھی کارکردگی دکھائیں گے: شان مسعود پر عزم

راولپنڈی: (دنیا نیوز) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کوالٹی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، بنگلا دیش کیخلاف اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی وکٹ پر سپن باؤلنگ زیادہ مؤثر ثابت ہوگی، ٹیم میں 6 کوالٹی فاسٹ باؤلرز موجود ہیں، ہمیں اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ ہمیں اپنے ہوم میچز کو جیتنا ہے، محمد ہریرہ گزشتہ کئی سال سے ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، ہم نے امام الحق کی جگہ محمد ہریرہ کو اوپننگ کرانے کا سوچا ہے، صائم ایوب بھی ابھی فارم میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں عامر جمال ہمارے لیے بہترین ہتھیار ثابت ہوئے، انہوں نے آسٹریلیا میں بہترین کارکردگی دکھائی، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ ایک باؤلردوسرے سے بہتر ہے، ہمیں کنڈیشنز کے لحاظ سے باؤلر کا استعمال کرنا ہوتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں