جاپان میں ایئر پورٹ کے سٹور سے قینچی گم ہونے پر 36 پروازیں منسوخ

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان کے ہوکائیڈو پریفیکچر کے ایئر پورٹ پر بورڈنگ گیٹس کے قریب واقع سٹور سے قینچی گم ہونے کی وجہ سے 36 پروازیں منسوخ اور 201 کی روانگی میں تاخیر ہو گئی ۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس واقعہ کے دوران ہوکائیڈو کے نیو چیٹوز ایئرپورٹ کے ڈومیسٹک ٹرمینل پر سکیورٹی چیک تقریباً دو گھنٹے کے لیے معطل رہی، کائونٹرز پر مسافروں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور سینکڑوں مسافر ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔

حکام کے مطابق گم ہو نے والی قینچی تلاش کرنے پر ایک دن بعد اسی سٹور سے مل گئی تھی، ایئرپورٹ پر پھنس جانے والے مسافروں کی بڑی تعدد سالانہ چھٹیاں منانے اپنے گھروں کو جار ہی تھی۔

نیو چیٹوز جاپان کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے، جو دارالحکومت ٹوکیو اور ساپورو کے درمیان ہوائی راستہ فراہم کرتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں