کینیا میں 42 خواتین کو قتل کرنے والا سیریل کلر پولیس حراست سے فرار

نیروبی: (دنیا نیوز) کینیا میں 42 خواتین کے قتل کا اعتراف کرنے والا سیریل کلر پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی کی پولیس کا کہنا ہے کہ 33 سالہ جومایسی خلیسیا دیگر 12 قیدیوں کے ساتھ حوالات سے فرار ہوا جس کی تلاش جاری ہے، جومایسی خلیسیا کو رواں سال نیروبی کی ایک ڈمپنگ سائٹ سے 9 خواتین کی مسخ شدہ لاشیں ملنے کے بعد 15 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق جومایسی خلیسیا نے 2022 سے اب تک اپنی بیوی سمیت 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتاری کے وقت سیریل کلر کے گھر سے اہم شواہد ملے تھے جن میں10 موبائل فون، 1 لیپ ٹاپ، چادر، شناختی کارڈ اور خواتین کے کپڑے شامل تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں