بلوچستان کے مسائل پر بلوچ سیاسی رہنماؤں کی اہم بیٹھک

اسلام آباد: (دنیانیوز) سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی رہائش گاہ پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کی اہم بیٹھک ہوئی۔

اجلاس میں بلوچستان کے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، بی اے پی، نیشنل پارٹی اور اے این پی کے ارکان اسمبلی و سینیٹرز شریک ہوئے۔

اجلاس میں بلوچستان کے مسائل پر گفتگو ہوئی، صوبے کے سیاسی و معاشرتی مسائل پر مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں