آزاد کشمیر: نیلم کے علاقے میں آتشزدگی سے 5 دکانیں خاکستر
نیلم:(دنیا نیوز) آزاد کشمیرکے علاقے نیلم کے علاقے میں آگ لگنے سے 5دکانیں خاکستر ہو گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ نیلم کے باڑیاں سیری بازار میں پیش آیا ، جہاں اچانک آگ لگ گئی جس نے پانچ دکانیں کو لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی سے وہاں پر موجود دو موٹر سائیکل بھی جل گئیں۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، آتشزدگی وجوہات تاہم معلوم نہ ہوسکی ہیں، آتشزدگی کی وجوہات جانے کیلئے تحقیقات شروع کر دیں گئیں۔