کراچی: ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق، 3 بچوں سمیت 5 افراد زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور تین بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ شیر شاہ کے علاقے پراچہ چوک کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈمپر رکشے پر چڑھ دوڑا، جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں جاں بحق خاتون کی شناخت 35 سالہ عالیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مرنے والی خاتون کے تین بچے صفان، آیان، فائزہ ایک خاتون نور بی بی اور ڈرائیور جنید احمد زخمیوں میں شامل ہیں، پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں