اسلام آباد میں ڈاکو راج، سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر فیملی سمیت لٹ گئے
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں ڈاکوراج برقرار ہے، سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر کو فیملی سمیت لوٹ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اسد مروت اور اہلخانہ کے ساتھ واردات راول ٹاؤن میں ہوئی، جہاں پر ڈاکو اسد مروت اور ان کے بھائی سے 6 لاکھ روپے کیش اور موبائل فونز لیکر فرار ہو گئے۔
یاد رہے واردات کے وقت اسد مروت کے ہمراہ کم عمر بیٹے اور علیل بھابھی بھی تھیں۔
دوسری جانب اسد مروت نے تھانہ شہزاد ٹاون میں واردات کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ، تاحال پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتارکرنے میں ناکام نظرآتی ہے۔