پاکستان آسٹریلیا کو شکست دے کر ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں پہنچ گیا

مونگ کوک: (دنیا نیوز) پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

مونگ کوک میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، مقررہ 6 اوورز میں آسٹریلیا نے گرین شرٹس کیخلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 107 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈینبیل کرسچن نے 8 گیندوں پر 42 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ جیک ووڈ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ کپتان فہیم اشرف نے حاصل کی۔

108 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور اوپنرز اخلاق احمد اور محمد آصف نے 32،32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کپتان فہیم اشرف 19 جبکہ عامر یامین 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے یوں پاکستان نے ہدف مقررہ اوورز مکمل ہونے سے ایک گیند پہلے ہی حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کینگروز کی جانب سے اینڈریو فیکٹیے اور فواد احمد نے ایک ، ایک کھلاڑ ی کوآؤٹ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں