سموگ کے تدارک کیلئے جمعہ اور اتوار کو لاہور میں ہیوی ٹرانسپورٹ کا داخلہ بند

لاہور:(دنیا نیوز) سموگ پر قابو پانے کے لئے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق جمعہ اور اتوار کی رات کو ضلع لاہور میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، دیگر دنوں میں وضع کردہ اوقات کے مطابق بڑی گاڑیاں شہر میں داخل ہوسکیں گی۔

دوسری جانب محکمہ ماحولیات نے گاڑیوں کے داخلے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے صوبائی دارالحکومت میں سموگ کی اوسط شرح خطرناک حد بھی پار کر گئی جس سے لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1173 تک پہنچ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں