ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی بھرپور پریکٹس

کراچی: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ویمنز ٹیم کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔

ٹریننگ کیمپ کے دوسرے روز قومی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی، ٹریننگ کیمپ 9 جنوری تک کراچی میں جاری رہے گا، پاکستانی ویمنز ٹیم 10 جنوری کو براستہ دبئی ملائیشیا روانہ ہو گی۔

واضح رہے کہ ایونٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں