جاڑے کے رنگ کہیں بارش کہیں برفباری، سردی سے جھیلیں، دریا، آبشاریں جم گئیں

لاہور: (دنیا نیوز) جاڑے کے رنگ کہیں بارش کہیں برفباری، بالاکوٹ شوگران، ناران میں برف باری اور سردی سے جھیلیں، دریا اور آبشاریں جم گئیں۔

برفباری کے باعث کاغان سے ناران جانے والی شاہراہ پانچ ماہ کیلئے بند کردی گئی، سکردو اور سوات میں آسمان سے سفید موتیوں کی برسات ہوئی، وادی شگر سمیت بلتستان ڈویژن میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سکردو، گوپس میں پارہ منفی 9، شگر اور لہہ میں منفی 8، استور میں منفی 5 رہا، پاراچنار منفی 4، گلگت، ہنزہ میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد اور گردو نواح میں باران رحمت ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے مری میں بادل برسنے اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں