سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے تولہ ہوگیا ہے۔

علاوہ ازیں 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 30 روپے اضافے سے 4 لاکھ 45 ہزار 354 روپے ہوگئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں