ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقہ کا افغانستان کو جیت کے لئے 188 رنز کا ہدف

احمد آباد: (دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈکپ کے 13 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو جیت کے لئے 188 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، رائن ریکلٹن 61 اور کوئنٹن ڈی کوک 59 رنز بناکر نمایاں رہے، دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 114 رنز کی شراکت قائم کی۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 3، کپتان راشد خان نے 2 اور فضل الحق فاروقی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان راشد خان کا کہنا تھا کہ جیتنے کیلئے مشترکہ طور پر محنت کرنا ہوگی، ہمیں پاور پلے میں بیٹنگ اور مڈل اوورز میں اپنی باؤلنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے، ضیاءالرحمان کی جگہ نور احمد نور احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقی کپتان مارکرام کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنا چاہتے تھے لیکن کوشش ہوگی کہ ہم اچھے رنز بنائیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے کوربن بوش کی جگہ جارج لنڈے کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں