شہر قائد میں فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے جوہر بھٹائی آباد پی آئی اے سوسائٹی گیٹ نمبر 3 کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت شارون اور طحٰہ شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران پیش آیا، دونوں گروپوں کے درمیان زکری گوٹھ میں زمین کا تنازع تھا، دونوں گروپس کا اس سے قبل بھی جھگڑا ہوا تھا۔
فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بچی بھی زخمی ہوئی، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام بھاری نفری سمیت فوری موقع پر پہنچ گئے، شواہد اکٹھے کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔
فائرنگ سے جاں بحق شارون کے اہلخانہ نے بتایا کہ شارون گھر سے دودھ لینے نکلا تھا،: فائرنگ کی زد میں آکر ہمارا بچہ جاں بحق ہو گیا، شارون آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا، اہلخانہ نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کردی۔