میرا سابق بوائے فرینڈ ریتک روشن کی خوبصورتی سے عدم تحفظ کا شکار تھا، مرونال ٹھاکر

ممبئی: (ویب ڈیسک) خوبرو بھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا سابق بوائے فرینڈ ریتک روشن کی شخصی خوبصورتی سے عدم تحفظ کا شکار تھا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں بھارت کی 33 سالہ بالی وڈ اداکارہ مرونال ٹھاکر نے اپنی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میرا سابق غیر ملکی بوائے فرینڈ اس وقت ریتک روشن کی شخصیت اور وجاہت سے عدم تحفظ کا شکار ہونے لگا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس قدر متاثر تھا کہ خود کو ریتک کے برابر لانے کیلئے سخت ورزش کرنے لگا تھا، یہاں تک کہ اس نے 15 سے 17 کلو وزن بھی کم کرلیا اور مسلز بھی بنا لیے تھے، میں نے کبھی بھی اپنے غیر ملکی دوست سے وزن کم کرنے کیلئے نہیں کہا تھا، تاہم اس نے ورزش سے جو وزن کم کیا تھا، وہ بعد میں پھر بڑھ گیا۔

مرونال ٹھاکر نے دوران گفتگو سٹار اداکار دھنوش کے ساتھ اپنی شادی کی افواہوں کو بھی مسترد کیا اور سوشل میڈیا پر زیر گردش آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے بنی ویڈیو اور کلک بیٹ کو خوفناک قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں