روسی و اماراتی وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، مذاکرات تیز کرنے کا فیصلہ

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، خلیجی ممالک اور ایران میں شہریوں اور شہری تنصیبات پر ہونے والے حملوں کو روکنے پر اتفاق کیا گیا۔

گفتگو کے دوران وزرائے خارجہ نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ بحران کے حل کیلئے سفارتی راستہ اختیار کیا جائے اور معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر کوششیں تیز کی جائیں، تاکہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے حملوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں