ننکانہ صاحب: پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) تھانہ واربرٹن پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، پولیس نے نائٹ پٹرولنگ کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تھا، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی
ترجمان نے مزید بتایا کہ زخمی ملزم کی شناخت شرافت کے نام سے ہوئی ہے، جس سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر کے اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، گرفتار ملزم راہزنی اور چوری سمیت 40 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ اور 11 مقدمات کا اشتہاری ہے۔