سپیشل سکواڈ کے دورے، جنوبی پنجاب میں 42 طلبہ نقل کرتے پکڑے گئے

لاہور:(دنیا نیوز) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے سپیشل سکواڈ نے جنوبی پنجاب کے مختلف امتحانی سنٹرز کا سرپرائز دورہ کرکے دوران چیکنگ 42 طلباء سے نقل کا مواد برآمد کیا۔

ذرائع کے مطابق بہاولنگر میں طلباء سے تلاشی کے دوران نقل کا مواد برآمد ہونے پر سی ای او بہاؤلنگر اور کنٹرولر امتحانات موقع پر طلب کرکے پورا عملہ معطل کردیا۔

وزیر تعلیم کے سکواڈ کا کہنا تھا کہ مانیٹرنگ کے دوران ملتان اور مظفر گڑھ میں بھی 4 سنٹرز نقل میں ملوث پائے گئے، سنٹرز کے آر آئی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بھی طلباء کو نقل کروانے میں ملوث پائے گئے۔

اِسی طرح رانا سکندر حیات نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف پیدا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ اپنی محنت سے پاس ہوں، کسی کی باتوں میں نہ اُلجھیں، پنجاب بھر میں میرا سپیشل سکواڈ متحرک اور امتحانی سنٹرز پر کڑی نظر ہے۔

وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ نقل میں ملوث طلباء اپنے تعلیمی مستقبل کے نقصان کے خود ذمہ دار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں