معرکہ حق قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی جیت ہے: سرفراز بگٹی
کوئٹہ:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازاحمد بگٹی نے کہا ہے کہ معرکہ حق قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی جیت ہے۔
معرکہ حق کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ معرکہ محض عسکری فتح نہیں بلکہ قومی عزم، حوصلے اور اتحاد کی روشن مثال ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاک افواج نے جرأت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کی جارحیت کا مؤثر جواب دے کر وطن کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پوری قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی جیت ہے، پاکستان نے ہر محاذ پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دانشمندانہ قیادت نے قومی اتحاد اور ریاستی ہم آہنگی کو مضبوط کیا۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار عسکری قیادت نے پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔