اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
برطانوی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر نے خطے میں امن کے لیے فریقین کے درمیان روابط اور ثالثی کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے امن کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں جانب سے تنازع کے عالمی معیشت پر اثرات اور دیگر وسیع تر پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے باہمی امور، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔