میزائل حملوں کے باعث 45 منٹ کی بندش کے بعد دبئی ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بحال

دبئی: (دنیا نیوز) 45 منٹ کی بندش کے بعد دبئی ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا، متبادل اتاری یا فضا میں روکی گئی پروازیں دبئی ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوگئیں، 12 سے زائد پروازیں متبادل ایئرپورٹس پر اتاری گئی تھیں۔

خیال رہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے اپنے دو بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابوظبی پر تمام لینڈنگ آپریشن فوری طور پر معطل کر دیے تھے۔

حکام کے اس ہنگامی فیصلے کے بعد درجنوں بین الاقوامی پروازیں فضا ہی میں واپس موڑ دی گئیں یا قریبی ممالک کے ہوائی اڈوں کی جانب ڈائیورٹ کر دی گئی تھیں، جن میں سعودی عرب اور عمان شامل ہیں۔

بعض طیارے جو یو اے ای کی فضائی حدود میں داخل ہو چکے تھے، انہیں بھی فوری طور پر رخ تبدیل کرنا پڑا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں