کراچی: پولیس اور ملزموں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 5 ڈاکو ہلاک
کراچی: (دنیا نیوز) شہرقائد میں ملزموں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران نے بتایا کہ نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس کا لیاری ندی پُل G-23 بس سٹاپ کے قریب مسلح ڈکیتوں سے مقابلہ ہوا، مارے گئے ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، زیرِ استعمال کار اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہے، ہلاک ہونے والے ملزم عادی جرائم پیشہ تھے، ملزمان نے 20 اپریل کو خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر دودھ کے تاجر کو قتل کیا تھا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم ہائی پروفائل کریمنل تھے، ملزم بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹا کرتے تھے، ملزمان کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔