سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 558 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1934 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 64 ہزار 831 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 16 ارب 8 کروڑ 91 ہزار 532 روپے مالیت کے 17 کروڑ 25 لاکھ 25 ہزار 351 شیئرز کا لین دین ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 896 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔