حیدر آباد میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدرآباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران دو ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ٹنڈو یوسف کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا، گرفتار ڈاکوؤں سے دو غیر قانونی پسٹل برآمد کر لئے گئے، گرفتار ڈاکو کوٹری کے رہائشی ہیں، دونوں کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت کاشف ملاح اور مقبول لغاری کے ناموں سے ہوئی ہے, پولیس مقابلے کے بعد زخمی ڈاکوؤں کوطبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے، ان کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں