لکی مروت میں 2 دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

لکی مروت: (دنیا نیوز) لکی مروت میں قانون نافذ کرنے والوں کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ ڈاڈیوالہ کے حدود کیچی کمر میں پولیس اور پولیس امن کمیٹی نے کارروائی کی، پولیس نے دہشت گردوں پر کواڈ کاپٹر حملہ کیا اور فائرنگ کی۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ان کے دیگر ساتھیوں کو بھی پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی۔

واضح رہے کہ پھاٹک چوک میں چند روز قبل دن کے وقت دھماکہ ہوا تھا، جس میں 11 افراد شہید اور 35 زخمی ہو گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں