امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ عہدے سے مستعفی ہو گئیں
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ کی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق تلسی گبارڈ نے شوہر میں ہڈیوں کے کینسر کی تشخیص کے بعد عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، تلسی گبارڈ کا استعفیٰ 30 جون سے نافذ العمل ہے۔
اس موقع پر تلسی گیبارڈ کا کہنا تھا کہ شوہر کو اس مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑ سکتیں، انہوں نے استعفے میں شوہر کی محبت اور حمایت کو اپنی طاقت قرار دیا۔
تلسی گبارڈ فروری 2025ء میں ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس مقرر ہوئی تھیں، وہ 18 امریکی انٹیلی جنس اداروں کے درمیان رابطہ کاری کی ذمہ دار تھیں، استعفے کے بعد نئی تقرری پر غور شروع ہونے کا امکان ہے۔