پی ٹی آئی ارکان کی بڑی تعداد قائمہ کمیٹیوں میں دوبارہ شمولیت کی حامی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی ارکان کی بڑی تعداد قائمہ کمیٹیوں میں دوبارہ شمولیت کی حامی بن گئی۔

پی ٹی آئی کی قیادت اور ارکان پارلیمانی پارٹیوں میں واپسی کے معاملے پر آمنے سامنے آگئے، ارکان کا کہنا ہے قائمہ کمیٹیوں میں شامل ہو کر ہی حکومت کا احتساب ہوسکتا ہے۔

ارکان نے مزید کہا کہ کمیٹیوں سے نکلنے پر پی ٹی آئی ہاؤس بزنس کا حصہ نہیں بن سکتی، پارٹی قیادت کے مطابق کمیٹیوں میں واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں