امریکا کے سیاسی نظام کو بچانے کیلئے ووٹر آئی ڈی بہت ضروری ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے سیاسی نظام کو بچانے کیلئے ووٹر آئی ڈی بہت ضروری ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنا امریکی نظام کیلئے بہت بڑی آفت ہے، سب جانتے ہیں کملا ہیرس کو ایک فیصد ووٹ ڈالنے والے کون تھے؟
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو غیر قانونی تارکین وطن جرائم پیشہ کے حوالے نہیں کریں گے۔