سہیل آفریدی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، کے پی میں امن و امان بارے گفتگو
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، مولانا ادریس کی شہادت پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، ملاقات میں کے پی میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے صوبائی حقوق کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی، فضل الرحمان کی جانب سے وزیراعلیٰ کے پی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔