وزیراعظم شہبازشریف چین کے 4 روزہ دورے پر آج روانہ ہوں گے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر آج روانہ ہوں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف چین اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
شہباز شریف اپنے دورے کے دوران چینی صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔