الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے ووٹرز کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے ووٹرز کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے۔
الیکشن کمیشن کے نئے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 13 کروڑ 71 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، خواتین ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، تعداد چھ کروڑ 38 لاکھ ہوگئی۔
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 32 لاکھ ہے، پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 79 لاکھ 55 ہزار سے زائد ہے، سندھ میں 2 کروڑ 87 لاکھ 72 ہزار سے زائد ووٹرز اور خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 34 لاکھ سے زائد ووٹرزہیں۔
بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 57 لاکھ 65 ہزار سے زائد جبکہ اسلام آباد میں 12 لاکھ 54 ہزار سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔