اسرائیل کا غزہ میں حماس کے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل نے غزہ میں حماس کے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق شمالی غزہ میں حماس کے اہم کمانڈر عماد حسن حسین اسلم کو کامیابی سے نشانہ بنایا، عماد حسن حسین اسلم کے خلاف کارروائی بدھ کے روز کی گئی۔

عماد اسلم زیتون بٹالین کے کمانڈر اور غزہ سٹی بریگیڈ کے نائب سربراہ تھے، عماد اسلم غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف متعدد حملوں میں ملوث تھے، حماس کی جانب سے اسرائیلی دعوے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

تصدیق ہوئی تو یہ گزشتہ دو ہفتوں میں شہید کئے جانے والے تیسرے سینئر حماس رہنما ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں