پاکستان کے آئی ٹی شعبے نے برآمدات میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شعبے نے برآمدات میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کے 3.475 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 29 فیصد زیادہ ہے۔

آئی ٹی برآمدات میں اضافے کو سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، بزنس پراسیس آؤٹ سورسنگ، سافٹ ویئر بطور سروس اور گیمنگ شعبوں کی ترقی سے مدد ملی۔

پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے جاپان، سنگاپور سمیت ایشیا پیسیفک مارکیٹس میں رسائی بڑھا کر برآمدی آمدنی میں اضافہ کیا، چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹیک اداروں کی نئی عالمی مارکیٹس میں توسیع نے آئی ٹی برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

ماہرین کے مطابق پاکستانی ڈیجیٹل سروسز کی بڑھتی عالمی طلب اور مارکیٹس میں توسیع آئی ٹی برآمدات میں اضافے کا اہم سبب ہے۔

پاکستان کی آئی ٹی اور ڈیجیٹل سروسز میں پیش رفت عالمی مارکیٹس میں بڑھتے اعتماد اور مضبوط ہوتے معاشی روابط کی عکاسی کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...